نواز کی وطن واپسی کا قوی امکان، ن لیگ پنجاب کو استقبال کی ہدایت

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں اپنے وکلاء اور پاکستان میں موجود قانونی ٹیم سے مشاورت تیز کر دی ہے، وکلاء اسحاق ڈار کی طرز پر نواز شریف کا کیس تیار کریں گے۔