بھارتی ریاست ہریانہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایمبولینس میں لے جایا جانے والا مردہ آدمی زندہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 80 سالہ رشتے دار جنہیں مردہ قرار دیا جا چکا تھا اور ان کی لاش کو ایمبولینس میں جب گھر لایا جارہا تھا تب وہ زندہ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق درشن سنگھ برار کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا، جمعرات کے روز ان کی رہائش گاہ پر رشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبر ملی کہ درشن سنگھ حیات ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق درشن سنگھ برار کا پوتا ان کے ساتھ ایمبولینس میں تھا جس نے تمام واقعہ بیان کیا۔ پوتے نے بتایا کہ راستے میں جیسے ہی ایمبولینس گڑھے سے ٹکرائی تو اس نے دیکھا کہ دادا کا ہاتھ ہلنے لگا، اس نے ان کے دل کی دھڑکن محسوس کرنے پر ایمبولینس ڈرائیور کو قریبی اسپتال جانے کو کہا جہاں ڈاکٹرز نے درشن سنگھ کو زندہ قرار دیا۔ 80 سالہ شخص دل کا مریض اب کرنال کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان نے اس واقعہ کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور اب وہ اپنے پیارے کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015