کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر نےکہا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے اسرائیلی حکومت اور صدر نتین یاہو پر نسل کشی کا الزام لگایا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا کو ’نسل کشی اور ایک پوری قوم کا صفایا‘ منظور نہیں کرنا چاہیے۔ کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس میں شریک ہونے کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔ اسرائیل اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات 1950 کی دہائی میں قائم ہوئے تھے۔ 7 اکتوبر کے بعد سے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جبکہ لاطینی امریکا کے چند ممالک کے بعد اردن نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر یہ کہتے ہوئے واپس بلا لیا ہے کہ ’ایسا تب تک رہے گا جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ روک نہیں دیتا۔‘ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34 ہزار 568 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 765 زخمی ہو چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015