پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس پی شہید اور ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہیں۔ گزشتہ رات گئے تقریباً ساڑھے تین بجے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور میڈیکل عملے کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی، جہاں امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی منتقل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔ بعد ازاں آج صبح ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کردی گئی۔ ڈی آئی جی مردان ریجن سلیمان خان، کمشنر مردان شوکت خان یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پاوون نے سلامی پیش کی۔ایس پی اعجاز خان شہید کی لاش ان کے آبائی علاقے شیرپاؤ منتقل کردی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015