قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آل راؤنڈر عماد وسیم سے رابطہ کر کے انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل کے بعد عماد وسیم کو فون کیا اور انہیں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیا۔ شاہین نے عماد سے کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں آپ پاکستان کی طرف سے کھیلیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی آل راؤنڈر عماد وسیم سے رابطہ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے مشورے کے لیے وقت مانگ لیا۔ اس کے علاوہ عماد نے اس سلسلے میں چیف سلیکٹر اور کپتان کو اپنی شرائط سے آگاہ کرتے ہوئے گارنٹی مانگ لی۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی عماد وسیم کی شرائط پر سوچ بچار کرے گا۔ واضح رہے کہ 66 ون ڈے اور 55 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ تاہم کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بہترین کارکردگی کے بعد حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں ان کے عمدہ کھیل کے بعد مختلف حلقوں نے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ شروع کردیا۔ عماد نے گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والی کیریبیئن پریمیئر لیگ میں عماد وسیم 313 رنز کے ساتھ تیسرے کامیاب بلے باز رہے تھے جبکہ اہوں نے 14 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں آل راؤنڈر نے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو لگاتار تین میچوں میں فتح دلا کر فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور پھر فائنل میں بھی 5 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ اہم موقع پر دوسرے اینڈ پر ڈٹ کر کھڑے ہو گئے جس کی بدولت یونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سال لیگ میں عماد کے 126 رنز اور 12 وکٹوں کے اعدادوشمار شاید ان کے فاتحانہ کردار سے انصاف نہ کر سکیں لیکن اس ٹورنامنٹ کے میچز کو براہ راست دیکھنے والے ناظرین و شائقین اس بات سے انکار نہیں کر سکیں گے کہ یہ اب تک پاکستان سپر لیگ کے کسی بھی ایڈیشن میں آل راؤنڈر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور قومی کرکٹر شاداب خان نے بھی گزشتہ دنوں کہا تھا کہ عماد وسیم کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے اور انہیں ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں لازمی ہونا چاہیے۔ ورلڈ کپ اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونا ہے اور وہاں اسپنرز کے لیے سازگار وکٹوں کو دیکھتے ہوئے وہاں عماد وسیم کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے: جسٹن ٹروڈو
- وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان، بڑی خبر آگئی
- کیا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا جارہا ہے؟ عمران خان نے بتادیا
- بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار
- پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچزنے کھلاڑیوں کی سہی کلاس لی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015