نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی بول پڑے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو آئندہ فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جو 26 مارچ سے کاکول میں آرمی بیس پر شروع ہوگا۔ یہ کیمپ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہنواز دہانی نے سخت تربیتی سیشن کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں دہانی نے لکھا کہ میرے لیے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بالر رہوں گا۔ تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے: بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
- علاقائی تنازعات عالمی معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: سعودی وزیر خزانہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015