شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی مسافر گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی بشام سے نکلی تھی جب دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب… غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی مارا گیا۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ نے دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ خیبر ایجنسی روئیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ چینی انجینئرز کا ایک قافلہ اسلام آباد سے اپنے داسو میں اپنے کیمپ کی طرف جا رہتا تھا جب ایک خودکش بمبار نے بارود بھری گاڑی ان کے قافلے سے ٹکرا دی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی بشام سے نکلی تھی جب دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب یہ حملہ ہوا۔ ڈی آئی جی کے مطابق چینی انجیئنرز کا پاکستانی ڈرائیور بھی حملے میں مارا گیا ہے۔