وائرل ویڈیوز پرآخرکار حریم شاہ سامنے آہی گئی

آئے روز متنازع خبروں کا حصہ بننے والی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام کا استعمال کرکے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں حافظِ قرآن ہوں میں نے مختلف اداروں سے مختلف اسلامی کورسز کیے ہیں، حافظہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی میدان میں میرا ذہن بہت تیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی تعلیم بھی حاصل کی ہے، یہی وجہ ہے کہ میرے لیے مذہب جیسے موضوع میں ایم فِل کی ڈگری حاصل کرنا آسان ہے بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہ میرے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قرآن پاک حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈبل ماسٹرز بھی کیا ہوا ہے۔ صحافی نے حریم شاہ سے سوشل میڈیا پر اُن کی وائرل ویڈیوز سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام کا استعمال کرکے مشہور ہونا چاہتے ہیں، جتنا ٹرینڈ میرے نام کا بنایا جاتا ہے، اگر اتنی بات فلسطین کے لیے کی جائے تو سب کو ثواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین تباہ ہوگیا ہے، پاکستان کے حالات بھی خراب ہوتے جا رہے ہیں اور ہم مسلمان ہوکر ویڈیوز کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں پاکستان میں اسلامی سزائیں نافذ کرتی اور کسی پاک عورت پر تہمت لگانے والوں کو کوڑے پڑواتی کیونکہ کسی پاک عورت پر تہمت لگانا بہت سخت گناہ ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر کسی کے پاس میری ذاتی ویڈیوز ہوتیں تو اب تک منظرِ عام پر آجانی چاہیے تھیں، لوگ صرف گھٹیا شہرت کے لیے میرا نام استعمال کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر حریم شاہ ٹاپ ٹرینڈ رہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے جارہی ہیں۔