بھارت کے ایک زائد العمر شخص نے اپنا دل نوعمر پاکستانی لڑکی کو عطیہ کرکے انہیں نئی زندگی دے دی۔ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ عائشہ صنوبر کا رواں برس جنوری میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا اور اب وہ بلکل صحت مند ہیں۔ عائشہ صنوبر پیدائشی طور پر عارضہ قلب میں مبتلا تھیں لیکن 2019 میں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہوگئی تھی اور انہیں علاج کے لیے پاکستان سے بھارت لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا۔ غربت اور وسائل کم ہونے کی وجہ سمیت دل کا عطیہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کا اس وقت ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جا سکا تھا اور ان کے دل کو مصنوعی طریقے سے خون پیدا کرنے کے لیے متحرک کیا گیا تھا لیکن 2023 میں ان کی صحت مزید بگڑ گئی۔ عائشہ صنوبر کے دل کے وال ناکارہ ہو چکے تھے، اس لیے ان کا ٹرانسپلانٹ لازمی تھا اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے 69 سالہ ذہنی طور پر مردہ شخص نے اپنا دل عطیہ کیا، جس کے بعد پاکستانی لڑکی کے چنئی میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد کئی ہفتوں تک عائشہ صنوبر ہسپتال میں سخت نگرانی کے تحت زیر علاج رہیں جب کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات بھی بھارت کی ایک سماجی تنظیم نے اٹھائے تھے۔ بھارتی شخص کے عطیہ کردہ دل، بھارتی سماجی تنظیم کی مالی مدد اور بھارتی ڈاکٹرز کے بہتر علاج کی وجہ سے پاکستان کی عائشہ صنوبر کا بھارت میں دوبارہ جنم ہوا اور اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ عائشہ صنوبر نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی واپس جا کر تعلیم مکمل کرکےفیشن ڈیزائنر بننا چاہتی ہیں جب کہ ان کی والدہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015