ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ میکسیکو، برازیل اور افریقی ممالک میں عام پایا جانے والا پھل ایواکاڈو بلڈ شوگر سمیت میٹابولک سینڈروم سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایواکاڈو کا پھل ناشپتی کی نسل کا ہے اور یہ پاکستان میں بھی دستیاب ہوتا ہے، یہ پھل متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کےمطابق ماہرین نے میکسیکو سمیت دیگر ممالک کے 28 ہزار افراد پر تحقیق کی، رضاکاروں میں خواتین بھی شامل تھیں۔ ماہرین نے مذکورہ تمام رضاکاروں کے ڈیٹا اور صحت کا موازنہ ایسے افراد سے کیا جنہوں نے ایواکاڈو کو غذا میں شامل نہیں کیا تھا یا انتہائی کم مقدار میں انہوں نے پھل کا استعمال کیا۔ ماہرین نے پایا کہ جو افراد یومیہ کم سے کم 30 گرام یعنی ایک ایواکاڈو کھاتے ہیں ان میں بڑھتی عمر اور دیگر مسائل کے باوجود بلڈ شوگر میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حیران کن طور پر ایواکاڈو کا پھل مردوں کے مقابلے خواتین کو بلڈ شوگر اور میٹابولک سینڈروم سے زیادہ محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایواکاڈو میں فائبر سمیت دیگر منرلز اور وٹامنز ہونے کی وجہ سے یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتاہے اور یہ خون کی روانی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ایواکاڈو مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ فائدہ کیوں دیتے ہیں، تاہم اس کے دو اسباب ہوسکتے ہیں، جن میں مردوں کا سگریٹ نوشی کا زیادہ کرنا اور ان کے ہارمونز خواتین سے مختلف ہونا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مرد زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، جس وجہ سے ان کے جسم میں زیادہ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جب کہ ان کے ہارمونز خواتین سے مختلف ہوتے ہیں، جس وجہ سے ایواکاڈو انہیں زیادہ فائدہ نہیں دیتے ہوں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015