ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین زیادہ بیماریوں کا شکار بن کر زیادہ عرصے تک علیل زندگی گزارتی ہیں۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق گلوبل جینڈر ہیلتھ گیپ کے حوالے سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ چوں کہ خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ عمر پاتی ہیں، اس لیے وہ بیماریوں کا سامنا بھی طویل عرصے تک کرتی ہیں۔ ماہرین نے دنیا کے 20 مختلف ممالک، شہروں، خطوں اور علاقوں میں خواتین اور مردوں کو ہونے والی بیماریوں اور ان بیماریوں میں مبتلا رہنے کے دورانیے پر تحقیق کی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ مرد حضرات عام طور پر جان لیوا بیماریوں کا شکار ہوکر مر جاتے ہیں جب کہ خواتین طویل عرصے تک رہنے والی عمومی بیماریوں کا شکار ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق خواتین جسمانی اور نفسیاتی بیماریوں کا شکار زیادہ ہوتی ہیں، جن میں ڈپریشن، درد اور معذوری جیسی بیماریاں شامل ہیں جب کہ مرد امراض قلب، فالج اور دیگر جان لیوا بیماریوں سمیت خطرناک روڈ حادثات کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ چوںکہ خواتین مردوں سے زیادہ زندگی پاتی ہیں، اس لیے وہ طویل عرصے تک بیماریوں کا سامنا بھی کرتی ہیں لیکن مردوں کی اوسط عمر خواتین سے کم ہوتی ہے، اس لیے وہ بیماریوں کا سامنا بھی کم وقت تک کرتے ہیں۔ ماہرین نے خواتین اور مردوں کو مہیا ہونے والے علاج اور عمومی بیماریوں کا جائزہ بھی لیا اور پایا کہ ڈپریشن اور کمر درد دو ایسے عارضے ہیں جو کہ مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا، روڈ حادثات، امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسی بیماریاں مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہیں اور ان میں سے بعض بیماریاں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہیں جب کہ خواتین سر درد، کمر درد، ڈپریشن، معذوری اور نسوانی پیچیدگیوں کا شکار ہوتی ہیں جو کہ عام طور پر جان لیوا نہیں ہوتیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015