عمران خان کی کامیابی پر ہوائی فائرنگ، پی ٹی آئی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیراعظم عمران خان کی مردان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 22 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ایم پی اے ملک شوکت نے ہوائی فائرنگ کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم پی اے ملک شوکت نے کہا کہ عمران خان کی جیت پر وہ جذباتی ہوگیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے ایم پی اے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک شوکت کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر فاتح رہی۔
قومی اسمبلی کی پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نشستوں پر عمران خان کامیاب ہوئے۔