کوئی لندن، امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوئی لندن، امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوری نظام صرف کاغذ پر ہے، جو غلطی سے وزیر اعظم بن گئے ان کو خود یقین نہیں کہ وہ اس عہدے پرہیں، حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے، اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں اور اسی کو جتھے کہتے ہیں۔
اسد عمر نےکہا ہے کہ جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گا، اس دن عوام کا سمندر ہوگا، کوئی لندن امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا، نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے، جی ٹی روڈ بدل چکی ہے، جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں ذہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے، عمران خان نے جو جدوجہد کی قوم بیدار ہو چکی ہے، عمران خان میں عوام کو موبلائز کرنے کی صلاحیت ہے، عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ وہ تیار ہیں۔