کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 4 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء رضا علی عابدی قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ان میں عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق اور ابو بکر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین، غلام مرتضیٰ عرف کالی چرن کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا اور کہا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں۔ پولیس کے مطابق گھات لگائے حملہ آوروں نے علی رضا عابدی کو اس وقت نشانہ بنایا جب ان کی گاڑی گھر میں داخل ہورہی تھی۔ دہشت گردوں نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔ علی رضا عابدی کے سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگیں تھیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکے۔ قاتلوں کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015