اسپیکرکی جانب سےہیلی کاپٹربل کو فنانس بل قراردیا گیا، گورنرغلام علی

گورنر خیبر پختونخوا نے ہیلی کاپٹر بل پر اختلافی نوٹ تحریر کرتے ہوئے دستخط کر کے منظور کر دیا ہے۔گورنر کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے ہیلی کاپٹر بل کو فنانس بل قرار دیا گیا ہے۔ آئین کی روح سے بل کو نہیں روک سکتے ہیں۔گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ بل کو 6 صفحات پر مشتمل اعتراضات کے…
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے پاس کردہ بل کے مطابق 9مبر دو 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال درست تصور ہوگا۔
بل کے مطابق نومبر2008 کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر صوبائی حکومت سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر یا جہاز نجی مقاصد کے لئے وزیر اعلی کی منظوری سے کرائے پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔