خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کے علاقے ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت کو بازیاب کرالیا گیا، جج کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےکی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کرایاگیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹانک سے نامعلوم ملسح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغواکاروں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل سیشن جج شاکر اللہ مروت کی اغوا کا مقدمہ جج کے ڈرائیورشیر علی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی ڈی آئی خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ گرہ محبت موڑ پر جج کی گاڑی پہنچی تو 25 سے 30 ملزمان وہاں کھڑے تھے اور بھاری اسلحے سے لیس تھے جبکہ انہوں نے موٹر سائیکلوں سے روڈ بلاک کر رکھا تھا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، فائرنگ سے جج اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے، مبینہ دہشتگردوں نے جج کے ڈرائیور کی آنکھوں پر کپڑا باندھا اور گاڑی میں سوار ہوگئے، 40 منٹ کے بعد گاڑی کو روکا تو گاڑی جنگل پہنچ چکی تھی، جج پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے تو ملزمان نے گاڑی میں سے شلوار قمیض نکال کر ان کو پہننے کو کہا۔ مقدمے کے متن کے مطابق جج نے لباس تبدیل کیا بعدازاں دہشتگردوں نے گاڑی کو آگ لگادی، ڈرائیور کو رہا کر کے دہشتگردوں نے اپنا پیغام پہنچانے کو کہا کہ اپنے مطالبات پیش کریں گے اگر پورے کیے تو جج کو چھوڑ دیں گے، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بعد ازاں دہشتگرد جج کو موٹرسائیکل پر لے کر جنگل کی طرف روانہ ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کراچی کے سمندر کی لہروں میں پُر اسرار نیلی روشنی کی حقیقت سامنے آگئی
- نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں: شیخ رشید
- دفتر خارجہ کا عالمی برادری سے بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
- ژوب میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ، تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- سوناکشی سنہا کے بیان نے مداحوں میں ہلچل مچا دی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015