فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی: فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بچیوں کو والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاری ہے۔
فرخ حبیب نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن 90 دن میں نہیں ہوتے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے ، بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ شاید الیکشن تاخیر کا شکار ہوں ہم نے سڑکوں پر احتجاج ختم کر کے آئینی طریقہ کار اپنایا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ ویگو کو روکا جس پر میرے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے مقدمہ درج نہیں ہوتا، لفظ منشی کہنا بغاوت بن گیا ہے
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ارشد شریف کے خلاف 16 ایف آئی اے درج کی گئی تھیں، پولیس ذہنی تشدد کرتی ہے پھر بتاتے ہیں آپکے خلاف کیس ہے، رجیم چینج کے بعد آزادی اظہار رائے جرم بن گیا ہے۔