کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں تینوں ملزمان پر قتل اور اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ملزمان کی شناخت 22 سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی جو کہ صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ بھی تبدیل کیا تھا۔ ملزمان تین سے پانچ سال قبل بھارت سے کینیڈا آئے تھے۔ کینیڈین پولیس نے ملزمان کے خلاف مودی حکومت سے تعلقات کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اس واقعے کی تفتیش میں امریکا سمیت متعدد غیرملکی سیکیورٹی ایجنسیاں بھی تعاون کر رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں نجر کے قتل میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023ء میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015