ایشیا کپ: بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل اننگز کا آغاز کرنے میدان یمں اترے ، دونوں کھلاڑیوں نے 54 رنز کا طوفانی آغاز فراہم کیا، روہت شرما 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو 62 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ کے ایل راہول کی صورت میں ملی، انہوں نے 20 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور شاداب خان نے انہیں آؤٹ کیا۔
91 رنز پر محمد نواز نے سوریا کمار یادیو کو ٹھکانے لگایا، انہوں نے 10 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔
بھارت کی چوتھی وکٹ 126 رنز پر رشبھ پنت کی صورت میں گری، وہ 14 رنز بناسکے۔ 131 رنز پر ہاردک پانڈیا اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد حسنین کا شکار بنے۔
اسی دوران ویرات کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی۔ 168 رنز پر بھارت کی چھٹی وکٹ گری، نسیم شاہ نے دیپک ہوڈا کو 16 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا۔
173 رنز پر ویرات کوہلی تیزی سے دوسرا رن لینے کی کوشش کے دوران رن آؤٹ ہوئے انہوں نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔