کنوارے دوست طعنے مارتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ زیادہ رہتا ہوں: شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بس روم میں رہنے لگا ہوں اور کھانا بیگم کے ساتھ کھاتا ہوں۔
نجی میڈیا سے ویڈیو کال گفتگو کے دوران شاداب نے بتایا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، میری کراچی میں شوٹ تھی اور اس کے بعد اسی رات بگ بیش لیگ کیلئے میری رات 2 بجے کی فلائٹ تھی، میری انگلی کا ایشو تھا جس کیلئے کروائے گئے ایکسرے کی رپورٹ بھی اسی شام کو آنی تھی، اس شام جب میری رپورٹ آئی تو ڈاکٹڑ نے مجھے جانے سےمنع کردیا، جس کے بعد میں اگلے روز 6 سے 7 بجے کے درمیان گھر پہنچ گیا وہاں پہنچا تو 8 بجے میری منگنی ہوگئی اور اس کے اگلے روز ہی نکاح ہوگیا۔
شادی کے بعد آنے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ روٹی گینگ بنایا ہوا تھا لیکن اب بیگم آگئی ہے تو بیگم کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں، کنوارے دوست طعنے مارتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ زیادہ رہتا ہوں کیوں کہ شادی شدہ دوست سمجھتے ہیں ان پر گزر چکی ہے، شادی کو عرصہ ہی کم ہوا ہے فی الحال کوئی تبدیلی نہیں آئی بس اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔
حارث رؤف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے میری شادی پر انویسٹمنٹ کی ہے لیکن اب اس کی شادی ہونی ہے اور وہ اپنی شادی پر اس انویسمنٹ کا دگنا وصول کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔