صحت مند دل والی خواتین ہی ایک صحت مند معاشرہ کو تکمیل دے سکتی ہیں: ڈاکٹر میر وحید

معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام خواتین کے لئے دل کی صحت اور امراض سے آگاہی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، شرکاء کو دل کی بہتر پرفارمنس کے لئے معلومات بھی دی گئیں۔
دنیا بھر میں ماہ فروری کو خواتین کے لئے دل کی بہت صحت کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی تناظر میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معروف ہسپتال کے سی ای او ھارون نصیر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی ماہ فروری کو خواتین کے لئے صحت مند دل کی کمپئین کے طور پر منایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس دوران ہسپتال کے ڈاکٹرز و دیگر عملہ نے نا صرف میڈیا کے توسط سے بلکہ نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر جا کر خواتین کو شعور اور آگاہی فراہم کرنے کا فریضہ انجام دیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایچ او ڈی ڈاکٹر میر وحید کا کہنا تھا کہ ایک صحت مند دل والی خواتین ہی ایک صحت مند معاشرہ کو تکمیل دے سکتی ہیں اس حوالے سے انھیں ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا پڑیگا جو انھیں امراض دل سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تقریب سے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عمر ادریس مفتی، ڈاکٹر عمران غنی اور ڈاکٹر ماہیم اکمل سمیت دیگر ماہرین امراض قلب نے دل کی صحت برقرار رکھنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔

کیٹاگری میں : صحت