قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار695ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 70 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.89فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 14 April 2023 Total Tests in Last 24 Hours: 3,695 Positive Cases: 70 Positivity %: 1.89% Deaths: 00 Patients on Critical Care: 17 (shared by NCOC-NIH)
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 14, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں437 افراد میں سے 16 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی،کراچی میں 402 افراد میں سے 32کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 7.96فیصد رہی ،گلگت میں 138میں سے 04کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 2.90فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں374 ٹیسٹوں میں سے 05ٹیسٹ مثبت آئےاور شرح 1.34 فیصد رہی-






