دوسرا ون ڈے: پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
میڈیا رپورٹ  کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی کو اپنانا چاہتی ہے۔
حارث سہیل دوسرے میچ میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے، وہ تاحال کندھے کی انجری سے نجات حاصل نہیں کر پائے۔
رپورٹ کے مطابق شاداب خان کو آرام کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
شاہین آفریدی اور حارث رؤف میں سے ایک فاسٹ بولر کو بھی آرام کرایا جاسکتا ہے۔