خشک میوہ یعنی ڈرائی فروٹ کا استعمال 12 مہینوں کے دوران کسی بھی موسم میں کیا جا سکتا ہے، قدرت نے خشک میوہ جات میں غذائیت کا خزانہ چھپا رکھا ہے جس کے استعمال سے جسمانی و ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق ڈرائے فروٹس میں غذائیت بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں انسانی صحت کے لیے بنیادی معدنیات اور وٹامنز کی بھی بڑی مقدار ہونے کے سبب خشک میوہ جات کا استعمال اگر مناسب مقدار میں کیا جائے تو یہ ہر موسم میں بہترین مثبت نتائج دیتے ہیں۔
اخروٹماہرین غذائیت کے مطابق پروٹین، وٹامن ای، منرلز، اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ دل کی صحت کے لیے ایک بہترین غذا ہے لہٰذا روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 اخروٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
کھجورکھجور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور اور حیرت انگیز پھل ہے جو انسانی مجموعی صحت کے لیے ناگزیر تصور کی جاتی ہے، ماہرین کی جانب سے روزانہ درمیانے سائز کی ایک سے دو کھجوروں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔
بادامبادام خشک میوہ جات کا بادشاہ ہے، مونو ان سیچوریٹڈ (روغن کی ایک قسم) سے مالا مال بادام دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں، بادام میں موجود وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی مقدار پائی جاتی ہے، طبی ماہرین بہترین صحت کے حصول کے لیے 4 سے 7 بادام یومیہ تجویز کرتے ہیں۔
پستہپستے میں بادام، کاجو اور اخروٹ کے مقابلے کہیں زیادہ پروٹین اور کم فیٹ پایا جاتا ہے، پستہ وٹامن ای اور کیروٹین سے بھی مالامال ہونے کے سبب انسانی صحت کے لیے بہترین ہے تاہم طبی ماہرین کی جانب سے یومیہ 20 گرام سے زیادہ پستے کا استعمال کرنے سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کشمشانگوروں کے خشک پھل کو کشمش کہا جاتا ہے، یہ آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ میوہ ہے، ماہرین روزانہ کی بنیاد پر 5 کشمش کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔






