واٹس ایپ صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس سے صارفین کے پاس بھیجے گئے میسج کو ایڈٹ کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔
واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال میٹا کمپنی کی طرف سے اس نئے فچر پر کام جاری ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نیا فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں استعمال کیا جاسکے گا۔ اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ بیٹا کا نیا ورژن پلے سٹور کے ذریعے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ کے اس نئے ورژن میں پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اِن میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی جانب سے ایک سے زیادہ فون پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو چلانے کا نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں خفیہ چیٹس کو لاک کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔