آموں کو خریدنے سے پہلے یہ نشانیاں دیکھ لیں جن سے دوکاندار آپکو دھوکا نہیں دے سکتا

گرمیاں آتے ہی انسان پریشان تو ضرور ہوتا ہے مگر ہر شخص خوش بھی بے انتہا ہوتا ہے کیونکہ اس موسم میں پھلوں بادشاہ آم ہمیں کھانے کو ملتا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جسے عام پسند نہ ہوں، لیکن کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ رسیلے، میٹھا، خوشبودار آم کی پہچان کیا ہے؟…
سونگھ کے دیکھنا:آم خریدنے سے پہلے اسے ٹہنی والی طرف سے سونگھ کر دیکھیں اگر آپ کو اس میں سے سکون دے، ہلکی ہلکی میٹھی میٹھی خوشبو آرہی ہے تو وہ عام انتہا درجے کا میٹھا ہوگا۔ لیکن یہ خیال رکھیں ہمیشہ کہ زیادہ تر پتلے لمبے عام لینے سے گریز کریں اور موٹے عام لیں کیونکہ اکثر موٹے عام رس سے بھرے ہوتے ہیں۔
چھو کر دیکھنا :یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے آپ کچھ ہی منٹوں میں آم میٹھے ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔ اور درخت پر سے پکے ہوئے میٹھے عام تھوڑے سے نرم ہوتے ہیں اور اگر انہیں چھو کر دیکھیں اور ہلکا سا دبائیں تو یہ اندر کی طرف دبنے لگتے ہیں تو یہ ایک خاس نشانی ہے آم میٹھے اور خوشبو دار ہونے کی۔
آنکھوں سے جائزہ لینا:رسیلا آم کسی فٹ بال کی ساخت جیسا ہوتا ہے تو ایسے پھل کا انتخاب کریں جو گول مٹول ہے، جھریوں بھرے چھلکوں والے پھل کو بھی لینے سے گریز کریں کیونکہ اب ان کا ذائقہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہوگا۔
آم کے بارے میں رنگ سے جاننا آسان:رنگت سے آم کا میٹھا، خوشبودار یا پھر رسیلا ہونے کا پتا چلانا ناممکن سی بات ہے کیونکہ مختلف نسلوں کے آموں کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے لیکن اس مسئلے کا حل بھی موجود ہے، آپکو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ موسم گرما میں اب کس نسل کے آم کے مارکیٹ میں آنے والا ہے تو پھر آپ انہی بتائے گئے طریقوں پر عمل کر کے اچھے، بہترین آم خرید سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت