سپریم کورٹ؛ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج گیارہ بجے سماعت کریگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔
تفیصلات کے مطابق مبینہ آڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف چار درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان، صدر، سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے درخواستیں دائر کیں۔ درخواستوں میں مبینہ آڈیو کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔