وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ کشتی میں بیٹھ کر متاثرہ علاقوں میں پہنچے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے منچھر جھیل کو کٹ نہ لگاتے تو اس میں خود شگاف پڑجاتا جس سے اور زیادہ خطرہ ہوتا۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا حکومت لوگوں کی مدد کررہی ہے یہ ضرور ہے جس لیول کی کرنی چاہیئے اس طرح نہیں ہورہی کیونکہ یہ ایک بہت بڑا ڈیزاسٹر ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا 2010 کے سیلاب سے زیادہ پانی ہے۔ مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرہ علاقے راضی، بوبک واہڑ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ بھان سعید آباد، اراضی، باجارہ، یوسی چنا اورآبائی گاؤں واہڑ کشتی میں گئے۔
مراد علی شاہ نے متاثرین سے ملاقات کی اور راشن تقسیم کیا اور متاثرین میں تقسیم کردہ امدادی سامان کا جائزہ بھی لیا۔