پکانے کے نکتہ نظر سے بات کی جائے تو لوگوں کی نظر میں پھلوں اور سبزیوں میں جو فرق ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ پھل عموماً میٹھے ہوتے ہیں جبکہ سبزیوں میں مٹھاس نہیں ہوتی۔ مگر پھلوں اور سبزیوں کے درمیان فرق کرنے والی نباتاتی وضاحت مختلف ہے۔ تو ایسی سبزیوں کے بارے میں جانیں جو تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں مگر ہم انہیں سبزیاں سمجھ کر کھاتے ہیں۔ زیتونزیتون میں گٹھلی موجود ہوتی ہے اور یہ سبزی نہیں ایک پھل ہے۔ مکئیمکئی بھی تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔ کھیرےکھیرے بھی سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہیں۔ کھیرے تربوز اور خربوزے جیسے پھلوں کے پودوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک پودے کا پھل ہوتے ہیں۔ گھیا تورییہ بھی تکنیکی لحاظ سے سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔ کدو یا میٹھا کدواس کو اگر آج تک سبزی سمجھ کر کھاتے رہے ہیں تو جان لیں علم نباتات کے اصولوں کے مطابق یہ ایک پھل ہے۔ بھنڈیجی ہاں واقعی بیجوں سے بھرپور یہ سبزی بنیادی طور پر ایک پھل ہے۔ بینگنویسے تو بینگن آلو کے خاندان کے پودوں کا حصہ ہے مگر بینگن میں بیج موجود ہوتے ہیں اور وہ پودے کے پھولوں کے طور پر اگتے ہیں تو تکنیکی لحاظ سے یہ سبزی نہیں بلکہ ایک پھل ہے۔ مرچیںہر قسم کی مرچیں یعنی ہری مرچ، شملہ مرچ یا دیگر سب ہی تکنیکی لحاظ سے پھل ہیں۔ ٹماٹرٹماٹروں کے بارے میں تو عرصے سے یہ بحث چل رہی ہے کہ یہ ایک پھل ہے یا سبزی۔ کریلےاگر آپ کو یہ سبزی کھانا پسند نہیں تو شاید یہ جان کر اسے کھالیں کہ یہ تکنیکی لحاظ سے ایک پھل ہے۔ مٹر اور سبز پھلیاںمٹر اور سبز پھلیاں بھی تکنیکی لحاظ سے سبزیاں نہیں بلکہ پھل ہیں۔






