غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نیند کی خرابی اور ممکنہ طور پر شراب اور نکوٹین کی عادت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نیند کی خرابی کی بیماری کے شکار اعلیٰ عہدے داروں کے لیے بیرون ملک طبی معلومات اکٹھا کر رہے ہیں جن میں اس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی حکمران جماعت پیپلز پاور پارٹی کے رکن یو سانگ نے نیشنل انٹیلیجنس سروس کی بریفنگ کی تفصیلات میڈیا سے شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے حال ہی میں کئی برانڈز کی بڑی تعداد میں غیرملکی سگریٹس اور شراب کے ساتھ پیش کیے جانے والے اعلیٰ قسم کے اسنیکس درآمد کیے ہیں۔ انہوں نے کم جونگ اُن کی تصویروں کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حاصل ہونے والے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کم جونگ کا وزن بھی بڑھ گیا ہے اور میرے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کا وزن 140 کلو گرام سے زیادہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو سانگ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کم جونگ شراب اور تمباکو نوشی کے عادی ہوچکے ہیں جس سے نیند کی خرابی کی بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، وہ 16 مئی کو آنکھوں کے گرد واضح سیاہ حلقوں کے ساتھ تھکے ہوئے نظر آئے اور وہ علاج کے لیے دوائیں بھی استعمال کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015