کیا پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کولیسٹرول سے محفوظ رکھتا ہے؟ اس حوالے سے ایک نئی تحقیق کے مطابق کولیسٹرول سے بچنے اور صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔ محققین کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے صرف 1 امریکی اپنی روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔ ڈینمارک کے ماہرین نے’لو ڈینسٹی لیپوپروٹینز‘ (ایل ڈی ایل) یعنی خراب چربی اور اس کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔ خیال رہے کہ کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی مقرر کردہ مقدار انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ ہائی بلڈ کولیسٹرول کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ غیر ضروری اور خراب چربی، جسے (ایل ڈی ایل) یعنی ’لو ڈینسٹی لیپوپروٹینز‘ کہا جاتا ہے، خون کی نالیوں یا شریانوں میں جم کر انہیں تنگ اور سخت کرسکتی ہیں، جو دل کا دورہ، فالج یا صحت کے دیگر مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔ کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کے لیے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ان میں شامل وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی دفاعی نظام کی طاقت بڑھانے کے ساتھ ساتھ دوران خون کولیسٹرول کو بھی صحت مند مقدار پر رکھتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے شرکاء نے پودوں، پھلوں اور سبزیوں پر مبنی غذائی اجزاء استعمال کئے۔ تحقیق کے نتیجے میں وہ افراد جو اپنی روزمرہ کی غذا میں گوشت کا زیادہ استعمال کرتے، کے مقابلے میں تحقیق کے شرکاء کی ایل ڈی ایل کی سطح میں 10 فیصد جبکہ کولیسٹرول کی کُل سطح میں 7 فیصد تک کمی آئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو تقریباً 5 برس تک صرف پھلوں اور سبزیوں پر مبنی غذائی اجزاء کا استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب کی شرح 7 فیصد تک کم ہوجاتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ شرح کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کے مساوی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے یہ نتائج تمام براعظم، عمر، مختلف جسامت کے حامل افراد پر یکساں نتائج مرتب ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لوگ کم عمری سے ہی سبزیوں کا استعمال کریں تو خون کی نالیوں یا شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے امراض قلب پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015