دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے لئے دریائے سندھ کا رُخ موڑنے کا فیصلہ

دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دریائے سندھ کا رخ نومبر میں موڑ دیا جائے گا، دریائے سندھ کا رُخ موڑنا اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔ حکام کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ افسران نے چیئرمین واپڈا کو بتایا کہ دریائے سندھ ڈائی ورژن کے بعد اپنے قدرتی راستے سے جا ملے گا۔ Chairman WAPDA Engr Lt Gen Sajjad Ghani (R) was apprised during his visit to the Project that WAPDA is all set to divert River Indus for Diamer Basha Dam through diversion system by November this year. pic.twitter.com/oZiGzd45q6 — WAPDA (@wapda_pr) June 7, 2023 حکام کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ پروجیکٹ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی، 4 ہزار 320 میگا واٹ کا داسو پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔