آزاد کشمیر: ایل اے 15 باغ میں ضمنی الیکشن کيلئے پولنگ کا عمل جاری

آزادجموں کشمیر قانون سازاسمبلی کے ایل اے 15 باغ دو میں ضمنی انتخاب کيلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو بغير کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ نشست سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی نااہلی کے نتيجے ميں خالی ہوئی تھی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درميان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر انتخاب میں کل18 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ حلقے میں 22 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس کو رواں سال اپریل میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان توہین عدالت کیس میں عہدے سے نااہل کردیا تھا۔