وزیراعظم شہباز شریف 4 جولائی کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے 23 ویں اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں تنظیم کے نئے رکن کے طور پر ایران کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ پاکستان ایس سی او کو علاقائی سلامتی و خوشحالی کیلئے فورم سمجھتا ہے۔ اجلاس میں شریک رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ بھی 4 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور تقریر کریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر گووا میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔ یہ گزشتہ 12 برس میں اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015