سپریم کورٹ کے اعلی عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آرڈر جاری

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا۔ آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔ صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا۔ آرڈر کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔ 2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔ خیال رہے کہ 16 مئی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں صدرمملکت، وزیراعظم، ججز اور ارکان کی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کردی گئی تھی۔ چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں مسلم لیگ کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے سپریم کورٹ کے بجٹ میں کٹوتی کی تجویز دی تھی۔ شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا بجٹ ہرسال لیپس ہورہاہے،اسکامطلب انہیں دلچسپی نہیں، حکومت سے کہا جائے سپریم کورٹ کی گرانٹ کم کردے۔ چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ96 ہزار 550روپے ہے، وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے جبکہ وفاقی وزیر کی تنخواہ3 لاکھ 38ہزار 125روپے ہے۔ ممبرقومی اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔ نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ15 لاکھ27 ہزار399 روپے ہے، سپریم کورٹ کےجج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار711 روپے ہے، گریڈ 22 کے وفاقی افسر کی تنخواہ5 لاکھ 91 ہزار475 روپے ہے۔ ان تمام عہدیداروں کی مراعات تنخواہ کےعلاوہ ہیں۔