سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

عمرکوٹ، خیرپور، دادو اور میرپورخاص سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی لیبچر پل کو چھو نے لگا ۔۔ پانی کی سطح بڑھتی گئی تو پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے. پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں، جانور سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں آج سے ہفتے کے روز تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سسٹم کے زیر اثر 20 سے23 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ان دنوں میں کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب دیامر میں گلیشیئرز پگھلنے اور پہاڑی ملبے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا۔ دریائے سندھ کا پانی رکنے سے ملحقہ آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی لیبچر پل کو چھو نے لگا ۔۔ پانی کی سطح بڑھتی گئی تو پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔