کینیڈین ریاست البرٹا کے جنوب میں واقع شہر کیلگری میں ایک چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے کہا کہ ایک طیارے نے 5 مسافروں اور ایک پائلٹ کے ساتھ کیلگری کے قریب واقع اسپرنگ بینک ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ آر سی ایم پی اسٹاف سارجنٹ ریان سنگلٹن نے بتایا کہ رات 9:30 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارہ کی آمد میں تاخیر کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ونی پیگ میں واقع رائل کینیڈین ایئر فورس (آر سی اے ایف) کے سکواڈرن نے طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ ریان سنگلٹن نے بتایا کہ اسکواڈرن نے جائے حادثہ کو ڈھونڈ نکالا تھا اور البرٹا پارکس ماؤنٹین ریسکیو کی مدد سے حادثے میں بچ جانے والوں کو تلاش کیا تاہم طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو چکے تھے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ اور مسافروں کی لاشیں نکالنا دشوار گزار علاقے کی وجہ سے بہت مشکل تھا تاہم تمام 6 لاشیں کامیابی کے ساتھ نکال لی گئی ہیں، کینیڈا کا ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015