ماسکو میں طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارش سے 10 افراد ہلاک

روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سوکلومیٹردوروسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھاربارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اورچھہترزخمی ہوگئے،طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔ بجلی کے تارگرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے،پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یوشکراولا شہرکے میئرییوگینی مسلوف نےکہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اورشہری زخمی ہوئے۔ ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے،اوریوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہرہے۔