برازیلین شہری اور دنیا کے معمر ترین شخص جوز پولینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کرگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معمر ترین شخص کی موت کی وجہ ان کے جسم کے کئی اعضا کا کام چھوڑنا بتائی گئی ہے۔ 1917 میں جوز کے بننے والے میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق جوز کی تاریخ پیدائش 4 اگست 1895 میں ہوئی، اپنی طویل عمری کے دوران جوز پولینو نے پہلے رگبی لیگ فٹبال گیم اور ایکسرے کی دریافت سمیت دنیا کے کئی تاریخی اور یادگار لمحات دیکھے۔ جوز کے قانونی مشیر ولیان جوز ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ اگر جوز کے میرج سرٹیفکیٹ پر موجود تاریخ پیدائش درست ہے تو وہ اسپین کی ماریا برینیاس موریرا (جو کہ اس وقت گنیز بک ورلڈ ریکارڈ پر دنیا کی معمر ترین انسان کا ریکارڈ رکھنے والی خاتون ) کو بھی پیچھے چھوڑدیں گے۔ عالمی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق جوز پولینو کی 7 اولادیں ہیں جن سے ان کے 25 پوتا پوتی نواسا نواسی، 42 پرپوتا پرپوتی، پرنواسا پرنواسی ہیں جب کہ انہوں نے 85 سوگوران چھوڑے ہیں۔ جوز کی پوتی فیبیولا کے مطابق ان کے داداجوز پولینو 4 سال قبل تک گھڑسواری کیا کرتے تھے لیکن 4 سال قبل انہوں نے گھڑ سواری چھوڑدی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے وہ بیڈ ریسٹ پر تھے۔ فیبیولا کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کے قانونی مشیر ولیان کی دستاویزات دیہی رسم و رواج کی وجہ سے غلط ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے خاندان کو عمر کے بارے میں کوئی شک نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پالینو گومز ایک صدی سے زائد عرصہ زندہ رہے۔ مزید برآں جوز پولینو کو معمر ترین شخص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تاحال شامل نہیں کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015