مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران موبائل اور نیٹ سروسز بند رکھی گئیں۔ خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ قابض بھارتی فوج نے شہید کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردی جس کے باعث والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوا تاہم اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نہتا تھا اور مقامی کالج کا میں زیر تعلیم تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے کالے قانون کے نفاذ کو چار سال مکمل ہونے پر وادی بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے: مریم نواز
- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات
- عطا تارڑ کی علی امین گنڈا پور سے متعلق بڑی پیشگوئی
- دبئی آنے جانے والے مسافر یہ بات جان لیں
- غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015