آئی فون صارفین کیلئے دلچسپ فیچرز متعارف

آئی فون صارفین کیلئے ایک دلچسپ فیچرز متعارف کر دیا گیا ہے۔
ایپل نے اپنے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 16 کا اجراء کیا جس میں ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جس کی مدد سے صارف اپنا بھیجا گیا آئی میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعد پانچ بار ایڈٹ کر سکتا ہے اور کسی بھی میسج کو بھیجنے کے دو منٹ کے اندر واپس لے سکتا ہے۔
یہ فیچرز استعمال کرنے کے لیے صارف کو بھیجا گیا میسج دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد سامنے آنے والے آپشنز میں وہ ایڈٹ یا اَن ڈُو سینڈ چُن سکتا ہے۔
تاہم، جس کو میسج بھیجا گیا تھا ان کو اطلاع مِل جائے گی بھیجا گیا میسج واپس لیا گیا یا ایڈٹ کیا گیا ہے لیکن وہ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر صرف ایپل صارفین کے لیے کارآمد ہوگی اگر کوئی شخص آئی فون سے اینڈرائیڈ پر میسج بھیجے گا تو یہ فیچرز کام نہیں کریں گے۔