ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کیلئے فورپاز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی میں ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کے لیے غیر ملکی تنظیم فورپاز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فورپاز ٹیم آج چڑیا گھر میں انتظامات کا جائزہ لے گی، ٹیم سفاری پارک میں ہتھنی کے نئے پنجرے کا بھی معائنہ کرے گی۔ رپورٹ میں بتانا ہے کہ فور پاز ٹیم کے ایم سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی کرے گی، ملاقات کے بعد ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی کی تاریخ کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت کے بعد مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔