قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی کی قراردادسندھ اسمبلی میں جمع

پاکستان تحریک انصاف کے راجا اظہر نے قرآنی آیات کی بے حرمتی کے باعث قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجا اظہر نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قبروں پر قرآنی آیات کے لکھنے سے آیات کی بے حرمتی ہوتی ہے، قبرستانوں میں مختلف جانور قبروں پر گندگی کرتے ہیں۔
راجا اظہر نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ بھی قبروں کے اوپر سے گزرنے پرمجبوردکھائی دیئے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت مسلمان قرآنی آیات کا احترام کرنا سب پر لازم ہے، حکومت اس عمل کی روک تھام کیلئے قانون سازی پرغور وفکر کرے اور قانون سازی کے ذریعے قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔