پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا، مگر اچھی خبر ہی ہو گی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹس کا کوٹہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی والوں کو کہا ہے کہ ٹکٹس پر لوگ آپ کو تنگ کریں گے، ٹکٹس بیچ کر پی سی بی کا ریونیو بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی آفیشلز کو صرف 4 ٹکٹس ملی تھیں، فری ٹکٹس کا رواج ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بھی اچھی آپشنز ہیں، پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہو گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015