وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور ایران میں میزائل حملے میں حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتہا پسندی اور دہشت گردی پر پوری دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں پچھلے نو مہینے سے جو خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ہزاروں بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، ہسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے اور ہر روز غزہ میں لاشیں گرائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے شہر اور محلوں کے محلے زمین بوس کر دیے گئے ہیں، آپ ہر روز آپ اپنے ٹی وی پر ایسے دلخراش مناظر دیکھتے ہیں جہاں اس طرح کے واقعات تاریخ میں شاید ہی کسی نے دیکھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل تہران میں جو واقعہ ہوا پوری دنیا نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سرحدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راکٹ کے ذریعے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا اور بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روند دیا گیا، کسی چیز کا لحاظ نہیں کیا گیا، اس سے پہلے اسمٰعیل ہنیہ کے بچے اور پوتے پوتیوں کو بھی قتل کیا گیا اور اس طرح کی سفاکیت دیکھتءی آنکھ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے کل اس کی بھرپور مذمت کی، اس کے علاوہ ترکی، چین، روس، قطر، ملائیشیا نے بھی بھرپور مذمت کی ہے لیکن اس سے بڑھ کر پوری دنیا اشکبار ہے کہ اس طرح کی درندگی کی جا رہی ہے اور پوری دنیا خاموش ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جتنی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے وہ کم ہو گی اور اس کے لیے عالمی اداروں نے جو بھی قراردادیں منظور کی ہیں ان کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں اسے نسل کشی قرار دیے جانے کے باوجود اسرائیل کے ہاتھ روکے نہیں جا سکے اور نیتن یاہو جس طرح کھلے عام درندگی کر رہا ہے، یہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015