انڈین کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آگیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔ پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔ میڈیا پر کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس معاملے پر کچھ لب کشائی کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ اگلے سال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کو مانیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015