چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے پاس انٹرنیٹ سلوکرنےکی کوئی صلاحیت نہیں۔ اکتوبر کے آخر تک سلو انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا پاکستان میں 7 مرتبہ بند ہوا، انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل سروس کم بند ہوئی ، صرف مخصوص وقت میں چند علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی تھی ، بنگلہ دیش میں بھی انتخابات کے دوران موبائل سروس بند ہوئی ، ہر ملک کے اپنے سیکیورٹی حالات ہیں انٹیلیجنس رپورٹس پر بندش کا فیصلہ ہوتا ہے، سیکیورٹی حالات کے باعث پنجگور میں اس وقت موبائل ڈیٹا بند ہے۔ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خط لکھا غیرقانونی مواد بندش کیلئےاے آئی کا استعمال کریں، ایکس ” کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، وفاقی حکومت جب کہے گی ” ایکس ” کھول دیں گے ، ہماری ” ایکس ” سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ایکس ” شکایات کے حل کے حوالے سے پیشرفت کرے تو” ایکس ” کھول دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 470 میگاہرٹس جبکہ پاکستان میں 274 میگاہرٹس اسپیکٹرم ہے، اسپیکٹرم کی کمی ہونا پی ٹی اے کی بھی کوتاہی ہے ، فائیو جی آکشن کے بعد کال ڈراپ ہونا ختم ہوجائے گی ، پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار کلومیٹر فائبر ہے ، بھارت نے 35 لاکھ کلومیٹر فائبر بچھائی ہے۔ 25 اپریل کو فائیو جی کی نیلامی کی جائے گی، فائیو جی اسپیکٹرم پر فور جی سروس کا معیار بھی بہترہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015