آئی فون 16 مفت تقسیم، ویڈیو وائرل

ایپل کا نیا آئی فون 16 سڑک پر مفت بانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایپل آئی فون 16 سیریز کے لانچ ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین اسے خریدنے کے لیے تقریباً 24 گھنٹے پہلے قطار میں موجود تھے تاہم ایک نئی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دبئی میں موجود ایک شخص نے اپنی گاڑی میں آئی فون 16 رکھے ہوئے ہیں اسے لوگوں میں مفت تقسیم کررہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شرجیل خان کے پیج سے شیئر کی جس میں وہ گاڑی سے اترتا ہے اور اس نے کئی فون گاڑی کے پیچھے چسپاں‌ کیے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرجیل گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی پر دستک دیتا ہے اور اسے آئی فون 16 بطور تحفہ دے دیتا ہے جس کے بعد وہ شخص اس کا شکریہ بھی ادا کرتا ہے۔  وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی وجہ سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین نے اس کی تعریف کی اور کچھ نے اس پر غم و غصے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئی فون 16 مفت بانٹنے سے بہتر ہے وہ اپنے پیسوں کا استعمال کسی خیراتی مقصد کے لیے کرسکتا ہے۔