محققین نے حال ہی میں ایک نیا خون کا جینیاتی ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو دماغی کینسر کی سرجریوں کو آسان بنا دے گا۔ ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تیز ریپیڈ جینیاتی ٹیسٹ سرجنوں کو دماغی کینسر کے مریضوں سے ٹیومر کو نازک طریقے سے ہٹانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ 15 منٹ کے اندر ٹشو کے نمونے میں کینسر کے خلیات کی سطح کی پیمائش کر سکتا ہے جو سرجنوں کو فیڈ بیک دینے کے لیے کافی تیز ہے جب کہ مریض ابھی بھی آپریٹنگ روم میں ہوگا۔ محققین نے کہا کہ جینیاتی ٹیسٹ ٹشوز کے فی مربع ملی میٹر حصے میں کم از کم پانچ کینسر کے خلیات کا پتہ لگا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ ٹیسٹ نتائج کو اتنا تیز اور درست بنادیتا ہے کہ یہ دماغی سرجری کے دوران کینسر کے خلیوں کا پتہ لگانے کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا عملی آلہ ہے بن سکتا ہے۔






