خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، 8 سے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنڈولہ میں پاک فوج کے پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 سے 9 دہشت گردوں کو پاک فوج کے جوانوں نے ہلاک کر دیا۔
